مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم کے دفتر کے اطلاعاتی شعبے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، تاکہ اپنے بعض ہوائی اڈوں کو ایرانی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندیوں میں کمی سے ہمیں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملے گا۔
واضح اس سے قبل، عراق کی جانب سے ایران کی پروازیں روکنے کے اقدام پر، اس ملک کے مختلف سیاسی جماعتوں جیسے النجباء تحریک وغیرہ نے شدید تنقید کی تھی۔
آپ کا تبصرہ